احمد آباد،04؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں واقع مشہور اکشردھام مندر پر ستمبر 2002 میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے والے ایک اہم ملزم کو آج یہاں سردارولبھ بھائی پٹیل ہوائی اڈے سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض سے ایک پرواز کے ذریعہ یہاں پہنچے عبدالرشید اجمیری کوپولیس کی کرائم برانچ نے پکڑ لیا۔اسے پوچھ تاچھ کیلئے لے جایا گیا ہے۔